یکم نومبر سے تمام کمپنیاں منافع کی ادائیگی کیلئے الیکڑک طریقہ اپنانے کی پابند

کمپنیاں 31 اکتوبر تک شیئر ہولڈرز کے بینک اکاونٹ میں منافع کی منتقلی کیلئے پرانا طریقہ اختیار کرسکتی ہیں ،ایس ای سی پی

بدھ 2 اگست 2017 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے نقد ڈیوڈنڈ کی ادائیگی31اکتوبر تک شیئر ہولڈرز کے بینک اکانٹ میں براہ راست منتقل کرنے کی شرط میں رعایت دے دی ہے ، اس حوالے سے منگل کو کمیشن کی جانب سے سرکلر نمبر 18 جاری کیا گیا،حال ہی میں نافذ العمل ہونے والے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت تمام لسٹڈ کمپنیوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اپنے رجسٹرڈ شیئرہولڈرزکو نقد ڈیوڈنڈ (منافع)کی ادائیگی متعین مدت کے اندر براہ راست شیئر ہولڈرز کے اکائونٹ میں منتقل کی جائے۔

(جاری ہے)

مزید ازاں لسٹڈ کمپنی کیلئے لازمی ہے کہ وہ شیئر ہولڈرز کو قابل ادائیگی ڈیوڈنڈ کوشیئر ہولڈر کے رجسٹرڈ بینک اکائونٹ میں الیکٹرانک طریقے سے براہ راست منتقل کرے ، اس رعایت کا مقصد ان لسٹڈ کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ ایکٹ کی دفعہ 242 پر فوری عمل درآمد کرنے میں مشکل محسوس کر رہی تھیں اور ان کمپنیوں نے اس حوالے سے ایک بار رعایت حاصل کرنے کیلئے کمیشن سے رابطہ کیا تھا،کمیشن کے فیصلے کے مطابق ، لسٹڈ کمپنیاں اپنے شیئر ہولڈرز کو گزشتہ طریقہ کار کے مطابق ہی 31 اکتوبر تک ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کر سکیں گی، تاہم ان کمپنیوں کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شیئر ہولڈرز سے رابطہ کریں اور ان کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کریں اور ڈیوڈنڈ کی الیکٹرانک منتقلی کیلئے انتظامات مکمل کریں،یکم نومبر کے بعد تمام کمپنیوں کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی الیکٹرانک ذریعے سے براہ راست ان کے اکائونٹ میں کرنا ہو گی۔

۔

متعلقہ عنوان :