آرمی چیف سے افغان سفیر عمر زاخیل وال کی ملاقات

دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

بدھ 2 اگست 2017 20:49

آرمی چیف سے افغان سفیر عمر زاخیل وال کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، بدھ کے روز پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متعین افغان سفیر عمر زخیل وال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغان سفیر سے افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں ہونے والے انسانی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :