یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا اور فیکلٹی ممبرز کا لاہور گیریژن کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 اگست 2017 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اگست 2017ء) : یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا اور فیکلٹی ممبرز نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یو سی پی کے طلبا نے فائرنگ رینج میں مشقیں بھی دیکھیں۔ اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔ یو سی ہی کے طلبا اور فیکلٹی ممبر نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لاہور گیریژن کا دورہ کروانے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ طلبا اور فیکلٹی ممبرز نے واہگہ بارڈر پر پاکستان کا پرچم اتارنے کی تقریب بھی ملاحظہ کی۔