حکومت عارضی ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے‘ شیخ معراج خالد

جمعرات 3 اگست 2017 16:57

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) آزادکشمیر سکول ٹیچر ارگنائزیشن کے رہنماہ شیخ معراج خالد نے کہا ہے کہ حکومت عارضی ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان بلاتخصیص ملازمین کی مستقلی کے لئے کابینہ کا اجلاس طلب کر کے اپنے اعلان پر عمل درآمد کروائیں رشوت خور مافیا ملازمین کی مستقلی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے سازشیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ارباب اختیار کو غلط اور جھوٹ پر مبنی بریفنگ دی جا رہی ہے اور ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر اکسایا جا رہا ہے۔ وزیر سازشوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام عارضی کنٹریکٹ ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب ملازمین کی بے یقینی کی فضا کا خاتمہ ہو انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی گڈ گورننس کو رشوت خور مافیا ناکام بنانے کے چکروں میں ہے اور ملازمین کی مستقلی کو جان بوجھ کر التواء میں رکھا گیا ہے دس ہزار سے زائد عارضی ملازمین کو مستقل کر کے لٹکتی تلوار ہٹائیں یہ ان کے دور کاسب سے بڑا کام اور سنہری کارنامہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :