شام میں روسی سفارت خانے پر نامعلوم عسکریت پسندوں کا مارٹر شیل حملہ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
دمشق میں قائم روسی سفارت خانے کو مارٹر شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا،دو ماٹر گولے سفارت خانے کی عمارت جبکہ دیگر دو گولے سفارت خانے کے کمپانڈ میں آکر گرے، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ،روسی وزارت خارجہ روس کا بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کا اظہار
جمعرات 3 اگست 2017 17:17
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعے میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دیگر ذرائع سے مذکورہ رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی گئی جبکہ مارٹر شیل حملے کے بعد سفارت خانے سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔روسی وزارت خارجہ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں روسی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ادھر پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی سفارت خانے پر ایک ماہ میں یہ دوسرا حملہ کیا گیا، اس سے قبل 16 جولائی کو بھی روسی سفارت خانے پر ماٹر شیل فائر کیے گئے تھے۔دوسری جانب ڈان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ شام میں روسی فوج کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو ماسکو کی جانب سے بتایا جارہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی وزارت دفاع نے حال ہی میں اعلان کیا کہ رواں سال شام میں لڑائی کے دوران اب تک 10 روسی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق شام میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں اور پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی تعداد کم از کم 40 ہے۔شام میں ہلاک ہونے والے ان روسی اہلکاروں میں 21 کنٹریکٹرز اور 17 فوجی اہلکار شامل ہیں، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت واضح نہیں ہے۔خیال رہے کہ شام میں 2011 سے مسلح کشیدگی کا آغاز ہوا جس کے بعد بہت سے شامی مسلح گروپ بشار الاسد کے خلاف لڑائی میں شامل ہوگئے جبکہ روس نے 2015 سے مذکورہ لڑائی میں بشار الاسد کی حامی فوج کی مدد کے لیے عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے، جس میں فضائی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.