انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7ستمبر تک ملتوی کردی

جمعرات 3 اگست 2017 19:31

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی باقاعدہ کا آغاز کیا ۔کیس ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہونے کے باعث مزید پیش رفت نہ ہو سکی ۔واضح رہے کہ ملزم معظم نے دہشتگردی کی دفعات کو اسلام آباد ہائیکورٹ مین چیلنج کر رکھا ہے۔فاضل جج نے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی۔ملزمان پر ایف آئی اے نے دسمبر 2015 میں خالد شمیم، محسن علی، معظم علی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :