چمن، 8اگست کا سانحہ بلوچستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ملک دشمنوں کے جانب سے ملک کے خلاف بہت بڑا سازش تھا ، حاجی لالا جان اچکزئی

سانحے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، راہنماء مسلم لیگ (ق) چمن

جمعرات 3 اگست 2017 20:55

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) چمن کے دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں صوبائی نائب صدر حاجی لالا جان اچکزئی ،ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ولی جان اچکزئی ،تحصیل صدر حمید خان، جہانگیر خان، یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عبد الہادی صابر اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ 8اگست کا سانحہ بلوچستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا دہشت گردوں نے وکلا برادری کو ٹارگٹ بناکر پورے بلوچستان کو لہو لہان کردیا تھا یہ سانحہ ملک دشمنوں کے جانب سے ملک کے خلاف بہت بڑا سازش تھا اس سانحہ کے وجہ سے بلوچستان بہت بڑے سرمائے سے محروم ہوا اس خلا ء کو مدتوں تک پر نہیں کیا جاسکتا مزید کہا کہ تاحال دشت گردوں کا سراغ نہ لگانا سوالیہ نشان ہے بیان میں مزید کہا کہ 8اگست کے شٹر ڈاون ہڑتال کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے میں ملوث دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں دشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور دوسرے بڑے سانحے کی روک تھا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :