خواتین کا مقام احترام کا ہے، کئی پارٹیاں خواتین کو حق کے مطابق وہ مقام نہیں دیتیں ، سابق ادوار ہو یا موجودہ دورخواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں،

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کا شعبہ خواتینا وکاڑہ کے عہدیدارن سے ٹیلیفونک خطاب

جمعرات 3 اگست 2017 22:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورہنماء فریال تالپور نے کہا کہ خواتین کا مقام اوّل سے لیکر آج تک مقدس واحترام کا مقام ہے کئی پارٹیاں خواتین کوآج بھی وہ مقام نہیں دیتیں جو اُنکا حق ہے سابق ادوار ہو یا موجودہ دورخواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں بی بی نے ہمیشہ پارٹی میں ہو یا حکمرانی دور انہوںنے خواتین کوبرابری کی بنیاد پر کا م کیا لیکن آج کل مختلف پارٹیوں میں خواتین کو وہ عزت و احترام نہیں دیا جاتا جو ہو نا چاہیے پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاپاکستان کا متفقہ 1970؁،ْ؁ ء کا آئین بھی پی پی پی دیاآئین میں جو بھی شقیں ہیں وہ ملک کی سا لمیت کے لیے ہے (ن) لیگ والے فیصلہ سے بکھلا گیئے ہیں ابھی نیب کے ریفرنسز کا فیصلہ باقی ہے اللہ کی لا ٹھی بے آواز ہے۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات اِن خیالات کا اِظہار انہو ں نے اوکاڑہ میں شعبہِ خواتین کی ضلعی عہدیداران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا اِس مو قع پر ضلعی صدر پی پی پی چوہدر ی سجاد الحسن،محمد آصف خان بلوچ، سلمان قریشی کے علاوہ پی پی پی ضلع اوکاڑہ کے انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نو ناری بھی مو جود تھے اُنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں باہر نکل کر کا م کرنا ہو گا ملک کے دشمنوں سے جلد چھوٹکارہ حاصل کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :