کراچی، فوزیہ وہاب کے فرزند بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو سینٹ کا ٹکٹ ملنے پر پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کا جشن

جمعرات 3 اگست 2017 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) ملک کی ممتاز و معروف سیاستدان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فوزیہ وہاب کے فرزند بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو سینٹ کا ٹکٹ ملنے پر پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کا جشن ،سینٹ ٹکٹ کے لئے نامزدگی پر کارکنان اور عوام نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے شہر کراچی کے لئے درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کراچی کے فرزند مرتضیٰ وہاب کی ایوان بالا(سینٹ ) کے لئے نامزدگی کو مدبرانہ فیصلہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری نے مرتضیٰ وہاب کی سینٹ کے لئے نامزدگی کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد پیش کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنی والدہ فوزیہ وہاب کی طرح ملک کے سب بڑے ایوان میں مظلوموں کی جنگ لڑے گے اور ملک میں جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدو جہد کے لئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے میں اپنی کاوشوں کو برائے کار لائیں گے ۔ #