مولانا سمیع الحق 06 اگست کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے

جمعرات 3 اگست 2017 23:08

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کا سربراہ مولانا سمیع الحق 06 اگست کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے ، مولانا بروز اتوار بعد از نماز مغرب 8بجے مرکز خیبر نشاط آباد فیصل آباد میں دفاع پاکستان کونسل کی سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اور بعد میں جماعت الدعوہ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اورا سکے لئے تمام سربراہان کو دعوت دے دی گئی ہے۔

جبکہ دوسرے دن صبح دس بجے مولانا سمیع الحق محلہ سنت پورہ میں انوری جامع مسجد میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، دوپہر دو بجے انور ی جامع مسجد میں جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام تحفظ مدارس و استحکام پاکستان میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے، شام 4:30 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اور بعد از نماز عصر کچہری جامع مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔