سینئر لیگی رہنمائوںنے ایک پلیٹ فارم پر آنے کیلئے دوبارہ رابطے شروع کئے ہیں‘دوست محمد کھوسہ

جو ہمیشہ شریف برادران کو سہارا دیتے رہے اور جن پر یہ انحصار کرتے ہیں وہ بھی اب انکے ساتھ نہیں ہونگے‘ سابق وزیراعلیٰ

جمعرات 3 اگست 2017 23:32

سینئر لیگی رہنمائوںنے ایک پلیٹ فارم پر آنے کیلئے دوبارہ رابطے شروع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ سینئر لیگی رہنمائوںنے ایک پلیٹ فارم پر آنے کے لئے دوبارہ رابطے شروع کئے ہیں،جو ہمیشہ شریف برادران کو سہارا دیتے رہے اور جن پر یہ مشکل وقت میں انحصار کرتے ہیں وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سینئر لیگی رہنمائوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ طے ہوا ہے کہ اکٹھے بیٹھیں اور ایک مضبوط جماعت کو سامنے لایا جائے ۔ نہ صرف قومی اسمبلی بلکہ صوبائی اسمبلی کے لئے بات ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فارورڈ بلاک کی روایت شریف برادران نے ڈالی اب انہیں سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :