نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کرآے،شیخ رشید

جمہوریت کے ڈاکو شریف برادران نظام لپیٹنے کی تیاری میں ہیں یہ اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے ہنگامہ کریں گے تا کہ ان کاآئیڈیل ہے لگتا ہے یہ اس سال دھماکہ کریں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 3 اگست 2017 23:36

نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کرآے،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کر آئے۔ جمہوریت کے ڈاکو شریف برادران نظام لپیٹنے کی تیاری میں ہیں یہ اپنی نسلوں کو بچانے کے لئے ہنگامہ کریں گے تا کہ ان کاآئیڈیل ہے لگتا ہے یہ اس سال دھماکہ کریں گے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی سیٹ کے لئے امیدوار تھا مگر قومی چینل پی ٹی وی پر میری تقریر پر نشر نہیں ہونے دی تقریر کو کاٹ دیا۔

میری تقریر کے دوران کیپٹن صفدر اور عابد شیر علی اسمبلی میں گالیاں دیں جبکہ گیلری میں موجود کارکنوں نے بھی نعرے لگائے۔ عابد شیر علی اور کیپٹن صفدر نے کہا کہ ان کی گردنیں اڑا دیں۔

(جاری ہے)

مجھے تقریر کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے باحفاظت گاڑی میں پہنچا دیں۔ میں نے قومی اسمبلی تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے کل اس پر قومی اسمبلی میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہ اکہ مسلم لیگ ن حلقہ این اے 120سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نہیں لے کر آئیں گے شہباز شریف وزیراعلیٰ بھی ہوں اور این ای120کا الیکشن لڑیں مشکل کام ہے آسان نظر نہیں آتا۔ اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے لئے این ای120گلے پڑ گیا ہے۔ این ای120کے لوگوں کو اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے نقصان ہوا ۔ نواز شریف کٹھ پتلی وزیراعظم لے کر آئے ہیں شاہد خاقان عباسی کیسے وزیراعظم ہیں ابھی تک ان کی کابینہ تشکیل نہیں ہو رہی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ابھی تو ریفرنسز گئے ہیں انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا ہے۔ سن اہے پیر کو حدیبیہ پیپر مل کیس کھول رہا ہے اور اس میں شہباز شریف کا بھی نام ہے۔ شریف خاندان کے خلاف عدلیہ کے تمام فیصلے موجود ہیں ان کے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ نیب سے فیصلے 6ماہ میں آ جائیں گے۔ یہ چاہتے ہیں ان کی نسلیں بچ جائیں اور پیسے لگا کر ہنگامہ آرائی کریں گے۔

اور ان کے لوگوں کو جب پتہ چل گیا تو کھیل ختم اور پیسہ ہضم۔ انہوں نے کہا کہ 25سی40ایم این ایز کے اقامے نکلنے والے ہیں۔ یہ کہتے ہیں اقامہ رکھنا کوئی مسئلہ نہیں اصل مسئلہ اقامہ نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا ہے۔ جو اقامے کی آڑ میں کی جاتی ہے۔ ملک کے وزیراعظم کا اقامہ نکالا ہماری اتنی ناک پہلے کبھی نہیں کٹی جتنی نواز شریف کا اقامہ نکلنے پر کٹی۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران جمہوریت کے لئے سب سے بڑے ڈاکو ہیں سارے جمہوری نظام کو لپیٹنے کی تیاری میں ہیں۔ یہ فوج کیس اتھ مسئلہ بنا رہے ہیں ان ک اآئیڈیل ترکی ہے مجھے لگتا ہے اس سال کوئی دھماکہ کریں گے۔