خیبرایجنسی،ڈوگرہ ہسپتال میں ماں کے دودھ کی اہمیت بارے سیمینار

جمعہ 4 اگست 2017 12:33

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) خیبرایجنسی ڈوگرہسپتال باڑہ میں ماں کے دودھ کے اہمیت کے حوالے سے ایک سیمینارکاانعقادکیاگیاجس میں ایجنسی سرجن ڈاکٹرنیازآفرید،غذائی کمی پروگرام کے منیجرسہیل احمد، ڈاکٹرایوب،خیرایجنسی کے نیوٹریشن منیجرعامرمہر،نیشنل پروگرام کے کوارڈینیٹرڈاکٹرشفقی کے علاوہ محکمہ صحت کے اہلکاروں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیرتعداد میںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غذائی کمی پروگرام کے صوبائی منیجرسہیل احمد نے کہاکہ ماں کی دودھ کی افادیت کے حوالے سے یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ماں کادودھ ایک مکمل غذا ہیں اوربچے کیلئے اس کانعم البد نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ماں کادودھ بچے کیلئے بہترین گھٹی ہے جوکہ بچوں کوبیمارہونے سے بچاتے ہیں ۔اس کے علاوہ ماں کادودھ بچے کے پیٹ کوصاف کرتاہے اوربیماریوں کے خلاف بچے کی قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے ۔اس موقع پرایجنسی کے نیوٹریشن منیجرعامرمہرکے علاوہ دیگرنے بھی شرکاء سے خطاب کیااورماں کی دودھ کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :