Live Updates

رمیز راجہ کی عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب پیغام کی تردید

جمعہ 4 اگست 2017 14:22

رمیز راجہ کی عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب پیغام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب کیے جانے والے ایک پیغام کی سختی سے تردیدکردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ سے منسوب ایک بیان چل رہا تھا جس میں انہوں نے اپنے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر رمیز راجہ سے ان کے بیان کی سچائی جاننے کے لیے انہیں پیغام بھیجا جس کے جواب میں رمیز راجہ نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ افسوس کے رواں سال دوسری مرتبہ اس طرح کی جعلی خبر مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات