چیئرمین پی سی بی شہریارخان مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ،گورننگ بورڈ تحلیل

الیکشن کمشنر افضل حیدر قائمقام چیئرمین پی سی بی ہونگے ،9اگست کو نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا

جمعہ 4 اگست 2017 18:55

چیئرمین پی سی بی شہریارخان مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ،گورننگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اپنی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے جس کے بعد گورننگ بورڈ بھی تحلیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے گزشتہ روز بورڈ کے افسران اور ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور اپنے دور میں بھرپور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ چیئرمین پی سی بی کے سبکدوش ہونے کے بعد گورننگ بورڈ بھی تحلیل ہو گیاہے ۔بورڈ کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر )افضل حیدر قائمقام چیئرمین پی سی بی ہوں گے جبکہ 9اگست کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ شہریار خان اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تیسرے چیئرمین ہیں ۔