جشن آزادی تقریبات ، محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے تمام دفاتر اورفیلڈ مراکز پر قومی پرچم لہرا دیئے گئے

جمعہ 4 اگست 2017 22:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) جشن آزادی کے موقع پر خصوصی تقریبات کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی ضلع کے تمام دفاتر اورفیلڈ مراکز پر قومی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں ۔ عمارات پر چراغاں بھی کیا جائے گا اور عوامی شرکت سے ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جو جدو جہد آزادی پاکستان کے آئینہ دار ہوں گے اور ان کے ذریعے خوشحال پاکستان کے پیغام کو عام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شیریں سخن نے اس حوالے سے محکمہ کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے پروگراموں کے سلسلے میں راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ لوگوں کی شرکت سے جشن آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں ہر عمر کے افراد شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر بہبود آبادی مختار احمد بھرت اور سیکرٹری ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی ہدایات پر جشن آزادی پاکستان کے پروگراموں کی خصوصی تیاریاں کی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :