ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دیا ‘

گیلانی کی نااہلی کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا ‘ ہم گٹھ جوڑ کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں ‘ حکومت اعلان کردہ کراچی پیکج پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 5 اگست 2017 12:23

ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دیا ‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اگست2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دیا ‘ گیلانی کی نااہلی کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا ‘ ہم گٹھ جوڑ کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں ‘ حکومت اعلان کردہ کراچی پیکج پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اپو زیشن ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے اپنا اپنا امیدوار کھڑا کیا ۔ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ ایم کیو ایم نے (ن) لیگ کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کی۔ ہم گٹھ جوڑ کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اعلان کردہ کراچی پیکیج پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ گیلانی کی نااہلی کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا ۔