باکمال لوگ لاجواب سروس ، پی آئی اے نے گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا کر نیا ریکارڈ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 اگست 2017 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2017ء) : با کمال لوگ ، لاجواب سروس کا راگ الاپنے والی پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اکثر ہی اپنے کارناموں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کا ایک اور نیا کارنامہ منظر عام پر آگیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے عملے نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھا دیئے۔عملے کی جانب سے 12 مسافروں کو جمپ سیٹ پر بٹھا یاگیا۔عملہ سسٹم میں خرابی کے اعلانات کرتا رہا جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کو لاہور سے دبئی روانہ ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :