اے آئی آئی بینک نے بھارت کیلئے 329ملین ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی

بھارتی ریاست گجرات اور چین کے مجوزہ بینک کے درمیان دہلی میں معاہدہ طے پاگیا

ہفتہ 5 اگست 2017 13:04

اے آئی آئی بینک نے بھارت کیلئے 329ملین ڈالر قرضہ کی منظوری دیدی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اگست2017ء) بھارت کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی ) سے 329ملین امریکی ڈالر کا قرضہ مل رہا ہے، اس سلسلے میں بھارت نے چین کے تجویز کردہ اے آئی آئی بینک کے ساتھ قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ، یہ رقم بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر خرچ کی جائے گی ، یہ معاہدہ بھارتی ریاست گجرات کی حکومت اور بینک کے درمیان گذشتہ روز نئی دہلی میں طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی وزارت خزانہ کے مطابق اس سے علاقے کے 80لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا جبکہ 33اضلاع کے 1060دیہاتوں کو ان سڑکوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :