صومالیہ میں دھماکا،

ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی

ہفتہ 5 اگست 2017 13:07

صومالیہ میں دھماکا،
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اگست2017ء) صومالیہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا دارالحکومت موغا دیشو میں ایک اہم مقام پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز ہوئے اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم شدت پسند گروہ الشباب ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :