صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکا، دو افراد ہلاک

دھماکہ مکہ مکرمہ روڈ پر ہوا تاہم اس کار بم دھماکے کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ،حکام

ہفتہ 5 اگست 2017 18:28

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2017ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ۔مکہ مکرمہ روڈ پر ہوا تاہم اس کار بم دھماکے کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ دھماکے سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی فوج کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اٴْس نے اختتام ہفتہ پر الشباب کے ایک اہم رہنما علی محمد حسین کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موغادیشو کی ایک اہم سڑک پر ہونے والا یہ بظاہر کار بم دھماکا تھا۔ کیپٹن محمد حسین کے مطابق یہ دھماکا مکہ مکرمہ روڈ پر ہوا تاہم اس کار بم دھماکے کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ دھماکے سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی فوج کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اٴْس نے اختتام ہفتہ پر الشباب کے ایک اہم رہنما علی محمد حسین کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :