صومالیہ میں الشباب کے جنگجوئوں کا ایک شہر پر قبضہ

افریقی یونین کے امن دستوں نے مذکورہ شہر چھوڑدیاجس کے فوری بعد الشباب کے جنگجو شہر پر قابض ہو گئے

ہفتہ 5 اگست 2017 18:28

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2017ء) صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب نے ملک کے جنوبی حصے میں ایک چھوٹے شہر پر قبضہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیگو نامی شہر دارالحکومت موغادیشو سے 130 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور یہ وہی مقام ہے جہاں الشباب نے پچھلے ہفتے بارہ فوجیوں کو قتل کر دیا تھا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ افریقی یونین کے امن دستوں نے یہ شہر چھوڑا تھا اور اس کے فوری بعد الشباب کے جنگجو شہر پر قابض ہو گئے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ افریقی یونین کی طرف سے وہاں تعینات امن دستوں نے شہر کیوں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :