رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ

ہفتہ 5 اگست 2017 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2017ء) رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس اضافہ ہوا۔رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 965 اضافے کے ساتھ 46 ہزار 877 پر بند ہوا اور ہفتے کے دوران 1330 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 242 رہی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 192 ارب اضافے سے 9706 ارب ہوگئی۔مارکیٹ میں ہفتے کے دوران ایک ارب 77 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 82 ارب روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :