اپوزیشن سنجیدہ ہوتی تو مشترکہ امیدوار سامنے لاتی،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شاہد خاقان عباسی کی غیرمشروط حمایت کی ، فاروق ستار

انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہائوس پر حملے کیس کی سماعت ،فاروق ستار سمیت دیگر رہنمائوں کی ضمانت میں 19 اگست تک توسیع

ہفتہ 5 اگست 2017 19:24

اپوزیشن سنجیدہ ہوتی تو مشترکہ امیدوار سامنے لاتی،جمہوریت کی مضبوطی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سنجیدہ ہوتی تو مشترکہ امیدوار سامنے لاتی،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی غیرمشروط حمایت کی ہے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہائوس پر حملے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کے خلاف 25مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

ایم کیو ایم پاکستان سربراہ فاروق ستار ، رئوف صدیقی سمیت دیگررہنما عدالت میں پیش ہوئے۔جہاں عدالت نے فاروق ستار سمیت دیگر رہنمائوں کی ضمانت میں 19 اگست تک توسیع کردی ہے۔سماعت کے بعد فاروق ستار نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے مطمئن ہو،امید ہے کہ جلد انصاف ملے گا ۔

(جاری ہے)

سابق نواز شریف سے استعفیٰ کے معاملے پر فاروق ستارنے کہاکہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے نواز شریف سے استعفیٰ مانگا تھا، ساتھ ہی اس بات پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق تھا کہ نیا وزیراعظم (ن)لیگ کا ہونا چاہئے لیکن اپوزیشن جماعتوں کا اپنا امیدوار کھڑا کیا جو کہ جمہوریت کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی جماعت کی حمایت کرنا ہماراحق بنتا ہے ہم نے (ن)لیگ کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کی۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے بعد بھی ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیاتھا۔یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں جو ملکی استحکام کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔اس لیے نون لیگ کی حمایت کی۔