محکمہ بہبود آبادی کی 70 ویں جشن آزادی شایان شان بنانے کی تیاریاں

ہفتہ 5 اگست 2017 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2017ء) محکمہ بہبودآبادی 70 ویں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہاہے - محکمہ کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے ضلعی سطح پر تقریبات ، ریلیز ، سیمینار ، لیکچرز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا -جن میں جدوجہد پاکستان میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش اور تعمیر وطن کے عزم کا اعادہ کیاجائے گا - ترجمان محکمہ بہبود آبادی نے بتایاکہ جشن آزادی کے موقع پر ہر ضلع میں موجود بہبود آبادی کے مراکز کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے -اس ہفتے پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ اور پسماندہ علاقوں میں موبائل سروس یونٹس کے وزٹ کو مزید بڑھا جائے گا - بہبود آبادی کے مذہبی سکالر دیہات کی سطح پر چوپالوں ، لوگوں کی بیٹھکوں اور عوامی اجتماعات میں نظریہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بڑِھتی ہوئی آبادی کے مضرات اور چھوٹے خاندان کی اہمیت و فوائد بارے شعور فراہم کریں گے -

متعلقہ عنوان :