Live Updates

عمران خان کیساتھ اختلافات اپنی جگہ پر عائشہ گلالئی کو بنا ثبوتوں کے الزامات نہیں لگانے چاہیئں: افتخار چوہدری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اگست 2017 20:36

عمران خان کیساتھ اختلافات اپنی جگہ پر عائشہ گلالئی کو بنا ثبوتوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2017ء) افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیساتھ اختلافات اپنی جگہ پر عائشہ گلالئی کو بنا ثبوتوں کے الزامات نہیں لگانے چاہیئں۔ تفصیلات کے مطابق سابقچیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی جانب سے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کے عمران خان کیساتھ اختلافات ہیں تاہم اس کے باوجود وہ یہی کہیں گے کہ عائشہ گلالئی کو بنا ثبوتوں کے الزامات نہیں لگانے چاہیئں۔ افتخار چوہدری نے میڈیا سے بھی گزارش کی ہے کہ چونکہ عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں لہذا اس معاملے کو زیادہ مت اچھالیں۔ افتخار چوہدری نے مزید کیا کہا ہے، ملاحظہ کیجیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات