شریف برادران نے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف نہ صرف گندی زبان استعمال کی بلکہ جہازوں کے اوپر سے ان کی برہنہ تصاویر گرائی گئیں، عرفان عباسی

ہفتہ 5 اگست 2017 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ شریف برادران کا ماضی سب کے سامنے ہے انہوں نے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف نہ صرف گندی زبان استعمال کی بلکہ جہازوں کے اوپر سے ان کی برہنہ تصاویر گرائی گئیں اور جمائما کے خلاف بھی گندی مہم چلائی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی شیری مزاری کے متعلق جو زبان استعمال کی وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔(ن) لیگ گھٹیا سیاست پر اتر آئی ہے جو کہ شریف خاندان اور انکے حواریوں کو زیب نہیں دیتی ،نواز شریف کی نااہلی نے پوری (ن) لیگ کو حواس باختہ کر دیا ہے خود کو آئین اور جمہوریت کا چیمپین کا ٹھیکدار کہلوانے والوں میں برداشت ختم ہو گئی ہے ، گالی گلوچ لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے ۔