دہلی ہائیکورٹ کا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو 20ہزار روپے جرمانہ

اتوار 6 اگست 2017 14:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) دہلی ہائی کورٹ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔یہ جرمانہ کتاب کی اشاعت میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر لگایا گیا علاوہ ازیں کورٹ نے اس درخواست کو بھی مسترد کردیا جس میں انہوں نے اپنا نام فریقین میں سے ہٹانے کی استدعا کی تھی۔

(جاری ہے)

نتیش کمار پر سیاستداں انل کمار سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ پٹنہ میں واقع ایشین ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اپنے رکن سیکریٹری شیبال گپتا کے ذریعے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی منظوری سے شائع کتاب’’ اسپیشل کٹیگری اسٹیٹس اے کیس فار بہار ‘‘ ان کے تحقیقی کام کا چرایا ہوا ورژن ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دہلی ہائیکورٹ کوبتایا تھا کہ اس سلسلے میںان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا اور انہیں نا جائز طورپر اس مسئلے میں فریق بنایا گیا ہے لیکن ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کی دلیلوں کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :