بنوں،اقوام میریان کامیریان روڈ کی تعمیراتی کام کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے رابطے شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 6 اگست 2017 19:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) اقوام میریان کے مشران اور نوجوان تنظیم نے میریان روڈ کی تعمیراتی کام کی بندش کے خلاف مؤثر احتجاجی تحریک چلانے کیلئے رابطے شروع کرنے کا فیصلہ دیا پہلے مراحلے میں سڑکوں پر احتجاج پہیہ جام ہڑتال اور دوسرے مرحلے میں بنوں کے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیں گے صوبائی حکومت کی طرف سے میریان روڈ کی تعمیر کیلئے اربوں روپے فنڈز مختص ہونے کے باوجود بھی کام سُت روی کا شکار ہونے سے آمد و رفت میں مسائل و مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں اقوام میریان یوتھ کے صدر ملک فیاض علی خان کی قیادت میں عہدیداروں اور مشران نے میریان بازار سے احتجاجی جلوس نکالا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میریان چوک پر پہنچا جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک فیاض علی خان ،سابق ناظم دار علی،ڈاکٹر محمد ولی ولیج ناظم مولانا طاہر میر ،ناظم درویش خان ،ملک ادریس خان ،ملک کامران ،حاجی گل بنف شاہ اور پیر احمد شاہ نے کہا کہ میریان روڈ کی تعمیر صوبائی حکومت نے منظوری دی جس کیلئے اربوں روپے فنڈز مختص کیا گیا مگر اب روڈ پر کام التو اء کا شکار ہے جسکی وجہ سے اقوام میریان کے لاکھوں عوام کو آمد ورفت میں سفری مشکلات درپیش ہیں جبکہ اکثر اوقات روڈ پر بجری کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں جبکہ روڈ کے ٹھیکیدار تاج علی خان روڈ کی تعمیر میں روڑے اٹکا رہے ہیں اب احتجاج کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا اُنہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں مگر قوم کے حقوق پر کسی قسم کی سوادے بازی قبول نہیں کرینگے لہذا صوبائی حکومت روڈ کی تعمیراتی کاموں کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کریں اور روڈ کی تعمیر میں رکائوٹ ڈالنے والے کے خلاف تمام فیصلے سڑکوں پر کرینگے اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میریان یوتھ کے پلٹ فورم سے سڑکوں پر احتجاج پہیہ جام ہڑتال اور بنوں کے مین شاہرائوں پر دھرنے دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :