Live Updates

بنوں،پی ٹی آئی رہنماء ملک مصطفی خان کا عمران خان پر لگائے گئے الزامات کو سازش قرار

ہم نے کسی بھی غیر اخلاقی ،غیر شرعی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پایا ،پریس کانفرنس

اتوار 6 اگست 2017 19:31

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) پی ٹی آئی کے رہنماء سابق اُمیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ملک مصطفی خان نے پر ہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر عمران خان پر لگائے گئے الزامات سازش قرار دیتے ہوئے مزید الزامات کی پیشنگوئی کر دی اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ حقیقت چپ نہیں سکتی عمران خان نے 1996میں اس وقت تحریک شروع کی جب ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا تھا اور ملک میں کوئی بھی ادارہ کرپشن سے پاک نہیں تھا یہی وجہ رہی کہ عمران خان نے نہایت کم عرصہ میں عالمی شہرت حاصل کر لی اُنہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین ہیں ہم نے کسی بھی غیر اخلاق ،غیر شرعی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پایا ہے ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر الزامات لگانے کیلئے ایسے وقت کا انتخاب ان کی کردار کشی کی سازش ہے کیونکہ اگر واقعی چار سال پہلے اُنہیں میسجز موصول ہوئیں تو پی ٹی آئی میں باقاعدہ شکایات کمیٹی موجود ہے جو ادنا کارکن سے لیکر قیادت تک کے خلاف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے مگر عائشہ گلالئی نے نہ تو شکایت درج کروائی اور نہ ہی دوسری خواتین کو اعتماد میں لیا کیونکہ پی ٹی آئی میں ایک بڑا طبقہ خواتین کی ہے جو ہماری مائیں بہنیں ہیں اور اس کی عزت کرتے ہیں اسی طرح باقاعدہ سائبر کرائم بل موجود ہے جو کسی بھی شخصیت کے خلاف اس قسم کے جرائم ثابت ہونے پر سزا وار ٹھہراتی ہے اُنہوں نے کہا کہ الزامات کا یہ سلسلہ آگے لے جایا جا رہا ہے مخالفین تواریخ کا تعین کرکے عمران خان کے خلاف مزید بے بنیاد من گھڑت خربے استعمال کریں گے تاکہ آنے والے عام انتخابات کے موقع پر عمران خان کے کردار کو داغدار بنایا جا سکے اور یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ عوام کے دلوں میں عمران خان کاجنون اور شعور بیدار ہوا ہے اور پوری دنیا میں عمران خان کو شہرت ملی ہے کہ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھا تے ہیں جس کے ثبوت پاکستانی عوام کے سامنے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھ دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک ظفر حیات،ملکانور خان وزیر ،تحصیل کونسلر ملک عالمزیب اور پی ٹی آئی کی کثیر تعداد میں کارکنان موجود ہے اُنہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ،معاشی بد حالی عروج پر ہے اس کے بر عکس عائشہ گلالئی کے جھوٹے الزامات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سمجھ سے بالاتر ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اخلاقی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کرتی ہے اس لئے دوسرے جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ اخلاق سے گری سیاست سے اجتناب کریں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عائشہ گلالئی ،ان کے والد اور میر شکیل الرحمان کے موبائیل فون تحقیقات کیلئے سامنے لائے جائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :