سرکاری ہسپتا لوں میں مسیحا ئوں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

اوٹ ڈور انڈور میں کام بند سینئر ڈا کٹرز مریضوں کو چیک کرتے رہے درجنوں آپریشن منسوخ لواحقین ینگ ڈاکٹر ز کو گا لیاں اور بددعا ئیں دیتے رہے الائیڈ ہسپتال کے 6ڈسٹر کٹ ہسپتال کے 5ڈاکٹرز معطل

اتوار 6 اگست 2017 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) سرکاری ہسپتا لوں میں مسیحا ئوں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری اوٹ ڈور انڈور میں کام بند سینئر ڈا کٹرز مریضوں کو چیک کرتے رہے اوٹ ڈور میں مریضوں انتہا ئی رش دور دراز سے آنے والے مریضوں پریشا نی کا سامنا درجنوں آپریشن منسوخ لواحقین ینگ ڈاکٹر ز کو گا لیاں اور بددعا ئیں دیتے رہے الائیڈ ہسپتال کے 6ڈسٹر کٹ ہسپتال کے 5ڈاکٹرز معطل مزید ینگ ڈا کٹرز کی معطلی کے لیے فہرستیں تیا ر مختلف سرکاری ہسپتالوں کے 600جنگ ڈاکٹرز کی تنخوا ہیں بند کر دی گئی تفصیل کے مطا بق سرکاری ہسپتالوں چھٹے روز بھی مسیحا ئوں کی ہڑتال جاری رہی انڈور اور اوٹ ڈور میں ینگ ڈا کٹرز نے کام بند رکھا ایر جنسی میں ینگ ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرتے رہے اوٹ ڈور میں سینئر ڈا کٹرز مریضوں کو دیکھتے رہے او پی ڈی میں مریضوں کا انتہا ئی رش ہو نے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشا نی کا سا منا ینگ ڈا کٹرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے درجنوں آپریشن منسوخ ہو گئے پنجاب حکو مت کے آرڈرز کے بعد الائیڈ ہسپتال کی انظا میہ نے 6ینگ ڈا کٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال انتظا میہ نے 5ڈا کٹرز کو معطل کر دیا مزید ہڑتا لی ڈا کٹرز کی برطرفی کے لیے فہرستوںکی تیاری کا کام شروع مختلف سرکاری ہسپتا لوں کے 600ینگ ڈا کٹرز کی تنخوا ہ بھی بند کر دی گئی ذرائع نے بتا یا کہ دونوں ہسپتالوں کی انتظا میہ نے معطل کیے گئے ڈا کٹرز کے والدین کو بلا لیا ان سے حلف نا مے لیے جا ئیں گے کہ آئندہ ہمارے بچے کسی ایسی سر گرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے جس سے مریضوں کو پریشا نی کا سا منا ہو پھر انکی بحا لی کے لیے پنجاب حکو مت کو سفا رشات بھیجی جا ئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :