پشاور،مٹکنی ملاکنڈ میں ٹیوب ویلز کو بجلی کی عدم فراہمی ،عوام کو صاف پانی کی فراہمی منقطہ ، بجلی کی مسلسل کم وولٹیج جیسے مسائل حل نہ کیے گئے تو عوامی احتجاج کو کوئی نہیں روک سکے گا،رہنماء عوامی نیشنل پارٹی محمد ابراہیم خان

اتوار 6 اگست 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) گنجان آباد علاقے مٹکنی ملاکنڈ میں ٹیوب ویلز کو بجلی کی عدم فراہمی ،پینے کے صاف پانی کے مسائل ،نکاسئی آب کے ناقص انتظام اور بجلی کی مسلسل کم وولٹیج جیسے مسائل حل نہ کیے گئے تو عوامی احتجاج کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

(جاری ہے)

بروز اتوار ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ویلج کونسل مٹکنی مالاکنڈ کے صدر محمد ابراہیم خان نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی آبادی کے علاقے مٹکنی میں پینے کے صاف پانی کے لیے ٹیوب ویلز تو لگائے گئے لیکن کئی سال گذرنے کے باوجود ان کو ابھی تک بجلی فرایم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے علاقے کے مکین ٹیوب ویلز کے پانی سے محروم ہیں اسکے علاوہ ہر گلی ہر محلے میں نکاسئی آب ناقص انتظام کی وجہ سے ہر جگہ گند گی و غلاظت کے ڈھیر پڑے رہتے ہین اور علاقے میں مختلف خطرناک بیماریاں پھیل چکی ہیں جبکہ بجلی کا کم وولٹیج نے مکینوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل منتخب ایم این اے ،ایم پی اے اور عوامی نمائندے حل نہیں کر سکے اس لیے عوام احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔