شاہدخاقان عباسی اسٹپنی وزیراعظم ہیں ، الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں اس سسٹم کولپیٹانہیں جاناچاہئے ،شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ سے درخواست ہے بدھ سے پہلے والیم ٹین کھول دیں، نوازشریف این آر او چاہتے ہیں ، وہ سول حکومت ختم کرواناچاہتے ہیں نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے ، نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے ساتھ مخلص نہیں ،مریم نوازاورکلثوم نوازشہبازشریف کوتسلیم نہیں کرتیں ،چوہدری نثاراب ڈرائیونہیں کریں گے ،قوم عدلیہ اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کبھی نہیں چاہے گاکہ نظام خراب ہونئے انتخابات ہوئے تونیااتحادبھی ہوگاسلیکشن ہوئی تواللہ حافظ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پیر 7 اگست 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اسٹپنی وزیراعظم ہیں ، الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں اس سسٹم کولپیٹانہیں جاناچاہئے ، سپریم کورٹ سے درخواست ہے بدھ سے پہلے والیم ٹین کھول دیا جائے ،، نوازشریف این آر او چاہتے ہیں ، وہ سول حکومت ختم کرواناچاہتے ہیں نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے ، ۔

نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے ساتھ مخلص نہیں ،مریم نوازاورکلثوم نوازشہبازشریف کوتسلیم نہیں کرتیں ،چوہدری نثاراب ڈرائیونہیں کریں گے ،قوم عدلیہ اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ فوج کبھی نہیں چاہے گاکہ نظام خراب ہونئے انتخابات ہوئے تونیااتحادبھی ہوگاسلیکشن ہوئی تواللہ حافظ۔اتوارکے روزنجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کرتاہوں اگرمیں ثابت نہ کرسکاکہ دنیاکی سب سے مہنگی ایل این جی لی گئی تومیں استعفیٰ دیدوں گا،اوراگرمیں نے ثابت کردیاتووزیراعظم استعفیٰ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسٹپنی وزیراعظم ایک ڈاکومنٹ لندن لے گئے ہیں قطرکا۔انہوںنے کہاکہ یہ قومی اسمبلی میں ہے ،میں قومی اسمبلی میں گیاتوکہاسینٹ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ سب سے بڑاجھوٹاوزیراعظم ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ میں اس اسمبلی میں موجودرہوں گاجبکہ نوازشریف نہیں رہیں گے اورایساہوگیا،میری ایک سیٹ ہے لیکن جو میں نے کرناتھاکرلیا۔

نوازشریف کے کیسزسترہ سال پہلے بندہوچکے تھے اب ان کے خلاف 19کیسزکھلنے جارہے ہیں ۔نوازشریف این آراوچاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ طاہرالقادری وطن واپس آرہے ہیں ،ممکن ہے کہ نورتاریخ تک وہ داتادربارمیں ہی بیٹھے رہیں ،ممکن ہے کہ میں بھی ان کے پاس جاؤں ۔طاہرالقادری چوبیس گھنٹے داتادرباربیٹھ گئے تونوازشریف جی ٹی روڈپرہی رہ جائیں گے ۔

نوازشریف سول حکومت ختم کرواناچاہتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے ،اس کیس میں انہوںنے سپریم کورٹ سے سات دن کی مہلت مانگی ہے جوآج ختم ہوگئی ہے ۔اس کیس میں شہبازشریف ،نوازشریف اوران کی اولادیں جیل جائیں گے ،اس سے قبل یہ نظام کوتوڑدیں گے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ فوج کی دوقسمیں ہیں اورایک مشرف کی طرح کی اوردوسری ضیاء الحق کی طرزکی ۔

نوازشریف کی گیٹ نمبر4کی پیداوارہیں ۔انہوںنے کہاکہ جنرل قمرجاویدباجوہ کوسمجھنے میں نوازشریف نے غلطی کی ہے ۔سپریم کورٹ کوآنے والے تین ججزنے نوازشریف کونااہل کہاہے ۔نوازشریف کوپہلے بھی کہاتھااستعفیٰ دیدیں ،ملکی سالمیت سے مت کھیلیں ،یہ دولت کام نہیں آئے گی ،نہ ہی کوئی شخص آپ کے کام آسکے گا،نوازشریف ڈبونے میں سیف الرحمن کاسب سے بڑاکردارہے ۔

آپ نے اپنے باپ کی قبرخراب کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوج کواس ملک کی فکرہے ۔سی پیک میں حکومت نے سب سے مہنگافراڈکیا۔35ارب ڈالرزچارسال میں قرضے لئے ،۔ملکی برآمدات تباہ ہوگئی ہیں ۔اگرانہوںنے دوبارہ این آراوکیاتومیں سپریم کورٹ کے باہردھرنادوں گااوردوبارہ کیس لڑوں گا۔شیخ رشیدنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایم کیوایم کوگولی دی گئی ۔

انہوںنے اپنے منہ کالے کرائے ہیں ،انہیں اکیس روپے بھی نہیں ملیںگے ۔عمران خان نے وزیراعظم کے انتخاب میں مجھے منتخب کیاجومیرے لئے کافی ہے ۔ایم کیوایم کے ووٹ نہ دینے کادکھ ہے ،پیپلزپارٹی کانہیں ۔جب فیصلے کاوقت آتاہے ایم کیوایم والے نوے کے زاویے پرپھرجاتے ہیں ان کے کارکن عظیم جبکہ لیڈربکاؤہیں ۔انہوںنے کہاکہ خورشیدشاہ سے میرے تعلقات ہیں ،بلاول سے کافی عرصے سے کچھ کہناچھوڑدیاہے ۔

انہوںنے کہاکہ مجھے خطرہ ہے کہ یہ سارانظام لپٹ جائے گااوریہ نوازشریف کی خواہش پرہورہاہے ۔فوج آگئی تواس کے خلاف عمران خان بھی سڑکوں پرہوگا،ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک نوازشریف ہی جیت جائے ،ہمیں چوروں کی سزامطلوب ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے نوازشریف اورشہبازشریف سے اس حدتک توقع ہے کہ وہ مجھے مروادیں گے ،مجھے کیپٹن صفدر،عابدشیرعلی اورراناثناء اللہ جیسے لوگوں سے خطرہ ہے ۔

اسمبلی میں ان لوگوں کامجھے اورعمران خان کوقتل کرنے کامنصوبہ تھا،دوبندے پکڑے گئے ایک بنداایجنسیوں نے آج پکڑاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگرکسی غیرملکی ایجنسی سے مجھے مروایاگیاتولوگوں سے کہتاہوں کہ جمہوریت کے ساتھ رہنا۔میں نے پچاس ارب والی بات ججوں کیلئے نہیں کہی۔میں نے کہاکہ پانامہ کیس سے نکلنے کیلئے انہوںنے پچاس ارب نکالے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حنیف عباسی کے ہرجانے کے نوٹس پرمیں عدالت جاؤں گا،مجھے دس ارب کانوٹس ملاہے ،ان کے خلاف منشیات کاکیس انٹی نارکوٹکس عدالت میں لگاہواہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف چیخ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ نے ان کی نگرانی کیلئے جج بٹھادیاہے ۔نئی کابینہ کی تشکیل انتخابات کی تیاری ہے ۔خواجہ آصف کوسیالکوٹ کے بارے میں پوری طرح پتہ نہیں ہے ،احسن اقبال کووزیرداخلہ بنایاگیااسے ایک اے ایس آئی اٹھاکرلے جائیگا۔انہوںنے کہاکہ میں الیکشن بہت دوردیکھ رہاہوں اس سسٹم کولپیٹانہیں جاناچاہئے ،نوازشریف کوان کے دوست مرواناچاہتے ہیں وہ چاہتے ہیںکہ ملک بانجھ ہوجائے ،پاناماکیس ان کے دوستوں نے خراب کیا۔

سپریم کورٹ سے درخواست کرونگا ہے بدھ سے پہلے والیم ٹین کھول د یا جائے ، بدھ سے پہلے والیم ٹین کھل جائے ۔نوازشریف اب سڑک کے بل بھی لیٹ جائیں تونظرثانی درخواست سے کچھ نہیں نکلے گا۔انہوںنے کہاکہ اگرمیں اگراسمبلی سے سپیکرکے دروازے سے نکلتاتوراولپنڈی کے عوام کوکیامنہ دکھاتا۔نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کے ساتھ مخلص نہیں ،مریم نوازاورکلثوم نوازشہبازشریف کوتسلیم نہیں کرتیں ،چوہدری نثاراب ڈرائیونہیں کریں گے ،قوم عدلیہ اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوج کبھی نہیں چاہے گاکہ نظام خراب ہونئے انتخابات ہوئے تونیااتحادبھی ہوگاسلیکشن ہوئی تواللہ حافظ۔