ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی سعودی عرب نے پی آئی اے پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائدکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 اگست 2017 12:38

ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی سعودی عرب نے پی آئی اے پر پانچ لاکھ ریال ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست۔2017ء) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگیولر پرواز کے ذریعے عازمین کا سامان جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارنے پر پی آئی اے پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عازمین نے سامان نہ ملنے پر حج ٹرمینل ہر احتجاج کیا جس پرسعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پر فی کس فلائٹ ایک لاکھ ریال جبکہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔

کراچی سے جانے والی دو، اسلام آباد ، اور لاہور سے تین پروازوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور ریگیولر پروازوں کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل کے بجائے جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتاراتھا۔واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے علاوہ دیگر کاروائی بھی کی جا سکتی ہے جبکہ سعودی ایئرپورٹ اتھارٹی نے جرمانے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔