مودی سرکار اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے کشمیرکی آزادی کی بات کرنیوالے مجاہدنظربند کر دیاگیا، مولانا سمیع الحق

پیر 7 اگست 2017 13:44

مودی سرکار اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے کشمیرکی آزادی کی بات کرنیوالے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ایک مجاہد کو جوشہ رگ کشمیرکی آزادی کی بات کرتا ہے اسے نظربند کر دیاگیاہے۔ آئین کی دفعہ 62، 63ختم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گیپانامہ کے شکار حکمرانوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کا بہت نقصان کیا وزیر اعظم آزاد کشمیرکا بیان آئین سے غداری ہے‘ انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے برطرف کیا جائے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی میں توسیع کر کے قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں تحریک آزادی کشمیر کیخلاف سازشوں، حافظ محمد سعید کی نظربندی اور تحفظ نظریہ پاکستان مہم کے سلسلہ میں ملک بھر میں بڑے پروگراموں کا انعقاد کریں گے 12بڑے شہروں میں رابطہ کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں وہ گز شتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ، مولانا فضل الرحمن خلیل، قاری یعقوب شیخ،علامہ ابتسام الہٰی بھی موجود تھے ظہیر انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی میں تیسری بار توسیع کر دی گئی ہے عموما یہ تاثر ہے کہ قانون میں تیسری بار توسیع کی گنجائش نہیں لیکن حافظ محمد سعید کی نظربندی میں توسیع کر کے قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیںدفاع پاکستان کونسل نے پہلے بھی اس حوالہ سے احتجاج کیا ہے اور اب بھی کرے گیپاکستانی عدالتیں واضح طور پر قرار دے چکی ہیں کہ حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے بعد نظربندی میں توسیع ڈھٹائی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار جرات کی اور کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ہم کریں گے کہ کس طر ف جانا ہے‘ یہ آئین سے غداری کی ہے ان کے بیان پر دفارع پاکستان کونسل احتجاج کرتی ہے حکومت جاتے جاتے آئین میں ترمیم کر کے باسٹھ اور تریسٹھ کو ختم کرنا چاہتی ہے محب وطن پاکستانی قوم ایسا نہیں کرنے دے گی انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف ،ملک کر لبرل بنانے کی کوششوں اور جدوجہد آزادی کشمیر سے غداری کی وجہ سے اللہ نے حکمران اللہ کی پکڑ کا شکار ہیںدفاع پاکستان کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی کے نگران لیاقت بلوچ نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل‘ وطن عزیز پاکستان کی محب وطن جماعتوں کا پلیٹ فارم ہے جس میں پاکستان کی سلامتی،نظریہ پاکستان کی حفاظت اورکشمیریوں کی جدوجہد کی پشتیبانی کرنا دینی و ملی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کے شکار حکمران خود کو مظلوم ثابت کرنا چاہتے ہیں ان کی نااہلی بالکل واضح ہے کسی عدالت سے حکم امتناہی بھی جاری نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کا اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ عدالت نے جنہیں سزا دی ہے وہ ایک مرتبہ پھر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں تو عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ دفاع پاکستان کونسل انتخابی پلیٹ فارم نہیں ہے نظریہ پاکستان کی حفاظت ، ملکی سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے،کشمیریوں کا پشتیبان بننے اور بین الاقوامی سازشوں کیخلاف ہم سب اکٹھے ہیں۔

دفاع پاکستان کونس کے مرکزی رہنمائوں مولانا امیر حمزہ، مولانا فضل الرحمن خلیل، قاری یعقوب شیخ،علامہ ابتسام الہٰی ظہیرودیگر نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے غاصب بھارتی فوج کو بین الاقوامی قوتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے مظلوم کشمیریوں کی مدد سے کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے۔