سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا

پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریگولر پرواز کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل پرکے بجائے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتاردیا

پیر 7 اگست 2017 14:03

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اورلاجواب سروس کا نعرہ لگانے والی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریگولر پرواز کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل پر اتارنے کے بجائے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتاردیا۔

(جاری ہے)

عازمین نے سامان نہ ملنے پر حج ٹرمینل پر احتجاج کیا، جس پرسعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پر فی کس فلائٹ ایک لاکھ ریال جبکہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔کراچی سے جانے والی 2، اسلام آباد ، اور لاہور سے 3 پروازوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور ریگیولر پروازوں کے ذریعے عازمین کا سامان حج ٹرمینل کے بجائے جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتاراتھا۔واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے علاوہ دیگر کاروائی بھی کی جا سکتی ہیجبکہ سعودی ایئرپورٹ اتھارٹی گاکا نے جرمانے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :