حالیہ بارشوں سے صحرائے تھر کا 10 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

صحرائے تھر کا علاقہ آجکل سندھ کا کوہ مری کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پورے سندھ سے سیر و سیاحت کے شوقین افراد بڑی تعداد میں تھر پہنچ رہے ہیں

پیر 7 اگست 2017 14:05

حالیہ بارشوں سے صحرائے تھر کا 10 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) صحرائے تھر جو چند ماہ قبل تک تاریخ کے بدترین قحط اور خشک سالی کا شکار تھا حالیہ ہو نے والی بارشوں کے باعث نہ صرف تھر کی خشک سالی ختم ہوئی بلکہ پورے صحرائے تھر میں ہریالی کی چادر بچھ گئی ہے۔اس مرتبہ ہو نے بارش سے گزشتہ دس برس میں ہونے بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ صحرائے تھر کا علاقہ آجکل سندھ کا کوہ مری کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پورے سندھ سے سیر و سیاحت کے شوقین افراد بڑی تعداد میں تھر پہنچ رہے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب کے ممبران نے بھی تھر کا دورہ کیا۔ اس دورے میں الخدمت فائونڈیشن اسپتال مٹھی کے کوآرڈینیٹرمحمدسبحان نے صحافیوں کو تھر سے متعلق معلومات فراہم کی۔اس دورے میں الخدمت فائونڈیشن آف پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری اعجازاحمد بطور مبصر صحافیوں کے ساتھ رہے۔ صحافیوں کو تھر کے سماجی رہنمائوں نے بتایا کی محکمہ سیاحت و ثقافت اگر اقدامات و سہولتیں فراہم کرے تو تھر کو سیر و سیاحت کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :