کویت، تارکین پر صحت خدمات فیس میں اضافے سے سالانہ 170ملین دینار آمدنی کا امکان

پیر 7 اگست 2017 14:37

کویت، تارکین پر صحت خدمات فیس میں اضافے سے سالانہ 170ملین دینار آمدنی ..
کویت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) کویت میں مقیم تارکین وطن پر صحت خدمات کی فیس میں اضافے سے سالانہ 170ملین دینار آمدنی ہوگی۔ اس میں سے 30 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فیس کا نفاذ اکتوبر سے ہوگا جبکہ حکومتی مالی سال 31مارچ 2018کو مکمل ہوگا۔ نئے مالی سال میں فیسوں میں اضافے کے باعث وزارت صحت کو 300ملین دینار کی آمدنی ہوگی۔واضح رہے کہ کویت میں مقیم تارکین پر صحت خدمات کی فیس میں 5گنا اضافہ منظور ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :