ویت نام میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی،سینکڑوں مکانات تباہ، ہزاروں افراد متاثر

پندرہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، سیلابوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوا ہے،حکام

پیر 7 اگست 2017 15:03

ویت نام میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی،سینکڑوں مکانات تباہ، ہزاروں ..
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) ویت نام میں سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویت نام میں حکام کا کہنا ہے کہہ حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اس تباہی کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات بہہ چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے پیر کو بتایا ہے کہ پندرہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان سیلابوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :