غیرمعیاری کولڈ ڈرنکس کی فروخت کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز 14 اگست سے کیا جائیگا‘ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

پیر 7 اگست 2017 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حدوداوراطراف میں غیرمعیاری کولڈ ڈرنکس فروخت کرنیوالوں کی دکانیں سیل اوردس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائیگا، پھل اور سبزی فروشوں کو لائسنس کے ساتھ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری کولڈ ڈرنکس کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز 14 اگست سے کیا جائے گاجس کے لئے سات سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خلاف ورزی سامنے آنے پر ہرصورت قانون پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مضر صحت کولڈ ڈرنکس سے بچوں کی نشوونما شدید متاثر ہو رہی ہے جسیبروقت کنٹرول کرنا نہایت ضروری ہے، پھل اورسبزی فروشوں کو لائسنس کا پابند بنانے کا مقصد پیسے کمانا یا صرف فیس حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد پھل، سبزی فروشوں کی ڈویلپمنٹ ہے تاکہ ان کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کیا جا سکے، لائسنس کی فیس نہایت معمولی رکھی گئی ہے مگر اس کی مدد سے ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہو گا کہ کتنے لوگ اس پیشے سے وابستہ ہیں اور ان کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نورالامین مینگل نے کہا کہ رجسٹرڈ دکانداروں کے بلڈ سیمپلز حاصل کئے جائیں گے تاکہ ان میں کسی موذی بیماری کے اثرات کو چیک کیا جا سکے اور اشیا کو صاف ستھری رکھنے کے لئے ان پر ذمہ داری ڈالی جائے گی جس کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :