ایم کیوایم پاکستان عارضی مرکز بہادرآباد کے سیکورٹی انچارج عامر کے انتقال پر سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کااظہار تعزیت

پیر 7 اگست 2017 19:22

ایم کیوایم پاکستان عارضی مرکز بہادرآباد کے سیکورٹی انچارج عامر کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فارو ق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد کے سیکورٹی انچارج عامر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عامر مرحوم ایم کیوایم کے نہ صرف سینئر کارکن تھے بلکہ مرحوم کٹھن اورمشکل وقت کے ساتھی بھی تھے ،مرحوم نے تنظیم کے انتظامی معاملات دیانتداری سے دیکھے اور اپنے تنظیمی فرائض کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عامر مرحوم کی تنظیمی خدمات پر انہیں جس قدر خراج عقیدت پیش کی جائے کم ہے اور عامر کے انتقال سے ایم کیوایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان میں دکھ کی لہر پائی جاتی ہے ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عامر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔