حیات آباد کے مکینوں کا خیبرایجنسی جمرود شاکس سے متصل حیات آباد کے درمیان بارانی نالے کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 اگست 2017 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) حیات آباد کے مکینوںنے خیبرایجنسی جمرود شاکس سے متصل حیات آباد کے درمیان بارانی نالے کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقام سے گزرے ہوئے نالے عوام کیلئے دردسر بن گئے پی ڈے اے کی جانب سے جمرود کے علاقے شاہ کس اور حیات آبا کے مابین تعمیر کی جانیوالی چاردیواری جگہ جگہ پرنالوں میں لوہے کے جال لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران ان جالوں میں کچرا جمع ہوکر پانی مقامی آبادی کے گھروں میں داخل ہوتاہے جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ڈی اے نالوں میں لگائے گئے لوہے کی جالیں فوری طورپرہٹائے تاکہ پانی کا بہائو صحیح طریقے سے ممکن ہو کر مقامی آبادی تو پانی سے بچایا جاسکے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پی ڈی اے حکام نالوں میں لگائے گئے جنگلوں کی جگہ گیٹ نصب کرے تاکہ بارش اور سیلاب کی صورت مین گیٹ کھول کر پانی آسانی کیساتھ گزر سکے اور اس اقدام سے شاہ کس اورحیات آبادکے مکینوں کے گھر محفوظ ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :