کراچی ائر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والے مسافر سے ہیرؤئن برآمد

پیر 7 اگست 2017 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) کراچی سے دبئی جانیوالے ملزم نے ہیرئوین سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی، مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی ائر پورٹ پراے ایس ایف نے دبئی جانیوالے ایک مسافر کر گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک کلو 30 گرام ہیرئوین برآمد کر لی۔کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ کے ایک مسافر محمد شہناز سے ایک کلو تیس گرام ہیرئوین برآمد کر لی جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزم نے ہیرئوین سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :