کے الیکٹرک صارفین کے ساتھ نا انصافی بند کرے، محمد سلیم عطاری

پیر 7 اگست 2017 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) الیکٹرک کے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،ایک طرف کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور دوسری جانب زائد بلنگ کی شکایات نے عوام کے جذبات کو بھڑکا دیا ہے ۔ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے صدر محمد سلیم عطاری نے لیاری سے آئے ہوئے نوجوانوں کے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

وفد میں شاہد اعوان ، سید اکبر شاہ،محمد اسحق چشتی،محمداکرم سیالوی و دیگر شامل تھے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کراچی کے کئی علاقوں میں شہر ی کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار ہورہے ہیں اور بل کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود بھی زائد بلنگ بھیجنا سراسر ناانصافی ہے ۔اضافی بلوں کے معاملے کو کے الیکٹرک فوری حل کرے۔ انہوں نے کہا کہKالیکٹرک نے جہاں ایک طرف تانبے کے تاروں کو ہڑپ کیا تو اب نئے میٹر وں کے تنصیب کے نام پر بھی عوام کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ترقیاتی منصوبہ کمپنی اپنی طرف سے شروع کررہی ہے تو اسکا اضافی بوجھ صارفین پر کیوں ڈالا جارہا ہے ۔اسی طرح لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں اضافے کا معاملہ بھی بل کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لئے ذہنی اذیت سے کم نہیں ، بروقت بل ادا کرنے والے صارفین بھی بجلی سے محروم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اسی طرح اگر صارفین کے ساتھ نا انصافیوں میں اضافہ ہوتا رہا تو kالیکٹرک کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے ۔انہوںنے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کا قبلہ فوری طورپر درست کریں اور صارفین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فوری ازالہ کرے۔

متعلقہ عنوان :