سب تحصیل تمبو میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ سینکڑوں کچے مکان ، مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے

پیر 7 اگست 2017 22:53

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) سب تحصیل تمبو میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ سینکڑوں کچے مکان گرگئے سیلابی ریلے سے گائے سمیت سینکڑوںمال مویشیاں بہہ گئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام سب تحصیل تمبو میں ایک گھنٹے کی تیز ہواہوں کے ساتھ طوفانی بارش نے علاقے میں تباہی مچادی طوفانی بارش سے سینکڑوںکچھے مکانوں کی دیواریں گرگئیں جبکہ ایک کمرے کی چھت گرنے سے 20سے زائد مویشیاں ہلاک ہوئے کھڑی فصلیں تباہ بجلی کے بھی کئی سنگل کھمبے گرگئے بجلی کی نظام درہم بر ہم‘ بارش کے باعث سیلابی ریلے سے کئی گائے سینکڑوں مال مویشیاں سمیت سینکڑوں گھروں کے قیمتی سامان بھی بہ گئے اور مختلف علاقوں میں قائم حفاظتی بند ٹوٹ گئے جسے متاثرین علاقہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو کمشنر سبی ڈویژن ‘اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام نوٹس لیکر مکینوں کی مدد کریں ‘تو دوسری طرف نائب تحصیلدار عبدالصمد مری اور پٹواری جلال خان مری نے مختلف نقصانات کا جائزہ لیا اور سروے میں مصروف ہیں نائب تحصیلدار اور پٹواری کے مطابق جلد سے جلد علاقے کا سروے کرکے رپوٹ پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :