Live Updates

نواز شریف کا پنجاب ہاوس کو اپنی آماجگاہ بنا ناسپریم کورٹ کے فیصلہ کی نفی ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 اگست 2017 23:06

نواز شریف کا پنجاب ہاوس کو اپنی آماجگاہ بنا ناسپریم کورٹ کے فیصلہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف کا پنجاب ہاوس کو اپنی آماجگاہ بنا ناسپریم کورٹ کے فیصلہ کی نفی ہے۔وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ سپریم کورٹ کے خلاف عوام کو اکسانے کی سازش ہے پی ٹی آئی قومی مجرم کو سڑکوں پر دھندنانے نہیں دے گی علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ خاندانی بادشاہت کو تسلسل دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پا کستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مراد پور میں کارکنوں سے اپنے خطاب میں کیا ۔نواز شریف کا ہیرو سے زیرو کا سفر اڈیالہ جیل پر ختم ہوگا۔

(جاری ہے)

نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان تراشی کا سلسلہ ریاست کے ستون کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

نواز شریف نااہل ہونے کے باوجود ریاست کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لولا لنگڑا الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات نہ کروا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن اصلاحات کے لیے پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اند اور باہر جدو جہد کرے گی۔عائشہ گلہ لئی ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم عائشہ احد کے حمزہ پر الزامات پر بھی پارلیمانی کمیٹی بنائے۔

رانا ثنا اللہ کی عائشہ احد کے خلاف بد کلامی قوم کی بیٹیوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔چنبہ ہاوس میں سمیہ کی ہلاکت منظر عام پر لائی جائے۔پی ٹی آئی سمیہ کیس کھولنے کے لیے بھی اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک محب وطن اور قوم کا درد دل رکھنے والے سیاست دان ہیں عمران خان نے عوام کو شعوردیا تھا۔ اب عوام کو ملک کے مستقبل کی بھاگ دوڑ امین اور صادق ہاتھوں میں دینی چائیں تاکہ کر پشن سے نجات ملے تاکہ پا کستان بھی خوشحالی کی منزلیں طے کر سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات