پاکستانی خواتین ایکسپڈیشن ٹیم نے 6520میٹر بلند باوثال چوٹی سر کرلی،ٹیم میں 5خواتین کوہ پیما شامل

پیر 7 اگست 2017 23:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) پاکستانی خواتین ایکسپڈیشن ٹیم نے 6520میٹر بلند باوثال چوٹی سر کرلی،ٹیم میں 5خواتین کوہ پیما شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان وویمن ایکسپڈیشن ٹیم نے نئی دریافت شدہ 6520میٹر بلند باوثال چوٹی سر کرنے کیلئے ٹیم لیڈر رانی صبا کی قیادت میں اور ملک کے نامور کوہ پیما حسن جان کی رہنمائی میں سکردو سے ہوشے پہنچی اور 12گھنٹے میں چوٹی پر سبز ہلالی پرچم گاڑ دیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے فاتح ٹیم کا کہنا تھا کہ پہلا موقع تھا کہ خواتین کی الگ ٹیم تشکیل دیکر مہم جوئی کی اور کامیاب ہو گئی ۔رانی بدرہ ،شمس اور نیتا عالم سمیت دیگر نے کہا کہ پہلی کامیابی کے بعد ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے اگلے سال اس سے اونچی چوٹی پر مہم جوئی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کو موقع ملے تو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں خواتین کوہ پیمائوں کا تعلق آزاد کشمیر ،لاہور ،فیصل آباد سے ہے۔

متعلقہ عنوان :