سبزی منڈی کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک

پیر 7 اگست 2017 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) سبزی منڈی کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی ہے جبکہ منڈی کے دو کنکشنوں پر 55کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ دوسری جانب متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود تاجروں کی جانب سے ماہانہ بلوں کی ادائیگی بھی کم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سبزی منڈی کے عہدیداران اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں مسلسل رابطے میں ہیں۔

ماہانہ بلوں کی ادائیگی کے ساتھ واجبات کی مد میں ادائیگیوں پر بات چیت بھی ہوئی ہے تاکہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جاسکے۔ بات چیت کے سلسلے میں کمشنر کراچی کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ ادارے کی جانب سے امید کی جاتی ہے کہ منڈی سے منسلک معززین کی طرف سے اہم کردار ادا کیا جائے اور ادائیگی کیلئے تجویز کردہ لائحہ عمل پر مثبت پیشرفت بھی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :