نواز شریف جس فیصلے کو سازش کہتے ہیں وہ سپریم کورٹ نے کیا،قمر زمان کائرہ

لوگ فیصلے کے خلاف نہیں نکلے اب یہ روڈ پر طاقت دکھانا چاہتے ہیں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دینے والے افسران کا حشر ظفر حجازی جیسا لگتا ہے، نجی ٹی و ی سے گفتگو

پیر 7 اگست 2017 23:37

نواز شریف جس فیصلے کو سازش کہتے ہیں وہ سپریم کورٹ نے کیا،قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جس فیصلے کو سازش کہتے ہیں وہ سپریم کورٹ نے کیا لوگ فیصلے کے خلاف نہیں نکلے اب یہ روڈ پر طاقت دکھانا چاہتے ہیں نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول دینے والے افسران کا حشر ظفر حجازی جیسا لگتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے تحفظات ہیں ان کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

پارلیمانی کمیٹی کس بنیاد پر بنائی جا رہی ہے لگتا ہے دونوں جماعتوں کا خواتین کو آگے لاکر سیاست کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہ اکہ جمہوری طریقے میں تھپڑ کا جواب نہیں دیا جاتا۔ تھپڑ مارنے والے کا ہاتھ پکڑا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف جس فیصلے کو سازش کہتے ہیں وہ سپریم کورٹ نے کیا ۔ سپریم کورٹ نے جو کیا وہ فیصلے کی صورت میں کای وزیراعظم سے کہ چکا ہوں ہمیں کوئی ساز نظر نہیں آ رہی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی جانب سے فیصلے پر کوئی بڑا رد عمل نہیں آیا۔ لوگ فیصلے کے خلاف نہیں نکلے اب یہ روڈ پر طاقت دکھانا چاہتے ہیں نواز شریف کے خلاف ریفرنسز آئے ہیں اور ریفرنسز کرپشن کے خلاف ہی کئے جاتے ہیں میاں صاحب کو سزا سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو جے آئی ٹی کے تمام ارکان پر اعتراض نہیں صرف2افسران پر اعتراض ہے۔ جن کا تعلق فوج سے ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب کسی جماعت کیس ربراہ نہیں رہے اور پنجاب حکومت نواز شری فکو سرکاری پروٹوکول فرہام کر رہی ہے ان افسران کا حشر بھی وہی لگتا ہے جو ظفر حجازی کا ہوا ہے۔