کراچی: کے الیکٹرک کی اووربلنگ ظلم و زیادتیوں کا شکار کراچی کے شہری دھر نے میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر ون ملین پٹیشن پر دستخط کریں،حافظ نعیم الرحمن

پیر 7 اگست 2017 23:38

کراچی: کے الیکٹرک کی اووربلنگ ظلم و زیادتیوں کا شکار کراچی کے شہری دھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے شہریوں پرکے الیکٹرک کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف ’’ون ملین عوامی پٹیشن برائے سپریم کورٹ ‘‘ کے سلسلے میں منگل 08اگست کو5بجے شام شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب چورنگی پر عوامی دھرنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن دھر نے سے خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری عبد الوہاب نے کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور دیگر ظلم و زیادتیوں کا شکار کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس دھر نے میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر ون ملین پٹیشن پر دستخط کریں تا کہ جماعت اسلامی اپنا ہدف پورا کر کے سپریم کورٹ میں جلد از جلد پٹیشن دائر کر سکے ۔#

متعلقہ عنوان :